وضو کی روشنی و پہچان

وضو کے آثار اور قیامت کے دن امتی کی پہچان
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
“میری امت قیامت کے دن اس حال میں بلائی جائے گی کہ ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں وضو کے اثر سے روشن ہوں گے۔
پس تم میں سے جو اپنی روشنی بڑھا سکتا ہے وہ ضرور کرے (یعنی وضو اچھی طرح اور مکمل کرے)۔”
صحیح البخاری 136

Scroll to Top