
اہلحدیث یوتھ فورس کے بارے میں
اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نوجوانان کی نمائندہ تنظیم کے طور پر عرصہ دراز سے دعوتی،تبلیغی،تربیتی و فلاحی فرائض سر انجام دینے میں سرگرم ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوانان میں اسلامی اقدار کو اجاگر کرنا اس کے مطابق سیرت و کردار کی تعمیر کر کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کرنا ہے۔اس مقصد کے حصول کیلئے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کا نظم مرکزی، صوبائی، ضلعی،شہری و تحصیلی سطح پر قائم کیا گیا ہے جس سے ملک بھر کے ہزاروں نوجوان اہلحدیث یوتھ فورس کیساتھ منسلک ہیں
اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نوجوانوں کی اصلاح کی غرض سے ہمیشہ اپنے کارکنان کو قرآن و سنت کے فروغ کیلئے مصروفِ عمل رکھتی ہے جبکہ اعلیٰ قیادت کی زیرِ نگرانی تمام شعبہ ہائے حیات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
1983 سے جاری انسانیت کی رشد و ہدایت اور فلاح و بہبود کا سنہری سفر
ہماری سرگرمیاں
دعوت و تبلیغ
روزانہ درسِ قرآن و حدیث،آل پاکستان،صوبائی و ضلعی کانفرنسز،اجتماعات کا انعقاد
تفصیلات دیکھیں
تعلیم و تربیت
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،ماہانہ فہمِ دین کورسز ،تربیتی نشستیں،یوتھ کنونشنز و دیگر علمی سرگرمیاں
تفصیلات دیکھیں
درس قرآن
!اے ایمان والو
تم ایسی بات کیوں کہتے ہو جس پر خود عمل نہیں کرتے ہو۔یہ بات اللہ کو بہت ہی زیادہ ناپسند ہے کہ تم وہ بات کہو جس پر خود عمل نہیں کرتے ہو۔
الصف:2،3
درس حدیث
!رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص گمراہی کے جھنڈے تلے جنگ کرتا ہے، (لوگوں کو) عصبیت کی دعوت دیتا ہے یا عصبیت کی بنیاد پر غصے میں آتا ہے تو اس کا قتل ہو جانا جاہلیت کی طرح ہے۔
ابن ماجہ:3948
آج کی بات
کرسمس کی مبارکباد یا شرکت کا حکم
کسی مسلمان مرد یا عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ نصاریٰ کسی. یا یہود یا دیگر کفار کے ساتھ ان کے تہواروں میں شرکت کریں۔۔۔ نہ ان کے تہواروں میں شرکت جائز ہے اور نہ ان کے منانے والوں کے ساتھ اس معاملہ میں کوئی تعاون کسی چھوٹی سے چھوٹی چیز میں حصہ لینا جائز نہیں، نہ چائے نہ کا نہ کافی اور کسی برتن کی حد حد تک تعاون شيخ عبد العزيز بن باز مجلة البحوث الإسلامية العدد الخامس عشر ، ص 285
تازہ خبریں
اہلحدیث کے اسٹیج کی خاصیت ، شاندار ماضی اور موجودہ…
دعوت و تبلیغ انبیائے کرام کا وہ عظیم ورثہ ہے…
مبارک ثانی کیس قائدین اہلحدیث ہم آپ کے شکر گزار…
مبارک ثانی کیسقائدین اہلحدیث ہم آپ کے شکر گزار ہیں
یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت 7ستمبر 1974 تا 7 ستمبر…
حمد و ثنا کے بعد ۔۔۔محترم علماء و مشائخ اور…
قیادت
محترم جناب محمد عثمان رحمانی
فنانس سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان
محترم جناب حافظ محمد سلمان اعظم
صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان
محترم جناب حافظ عبدالغفور مدنی
سیکرٹری جنرل اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان
ڈویژنل اہلحدیث کانفرنس حافظ آباد 2025


























Playlist
02:09
01:16
01:16
01:16
01:1
کتابیں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
تقریبات





لوگ ہمارے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کا وہ بازوئے شمشیرزن ہے جو ہر دور میں جماعت کے مشن کا پرچم تھامے نوجوانوں کے دل فتح کرتا چلا آ رہا ہے۔ یہ فکرِ اہلِ حدیث کی زندہ صدا اور دعوتِ حق کی متحرک روح ہے۔ اس کے باہمت نوجوان جماعت کی امید، اس کی طاقت اور اس کے روشن مستقبل کی روشن علامت ہیں۔
میرا خصوصی پیغام اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان کے لیے ہے جو سیاسی، سماجی اور فلاحی میدانوں میں سرکردہ ہے۔ میری ملاقات محترم سلمان اعظم صاحب اور ان کی ٹیم سے ہوئی، جو انتہائی دانشمند، باوقار اور محنتی نوجوان ہیں۔ اہلِ حدیث یوتھ فورس ملتِ اسلامیہ اور انسانیت کی فلاح کے لیے بے مثال کام کر رہی ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم، تربیت، ایمان کی مضبوطی، آقا علیہ السلام سے محبت، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل بیت اطہار سے عقیدت کے فروغ کے لیے یہ ٹیم دن رات جدوجہد کر رہی ہے۔ میں محترم حافظ سلمان اعظم صاحب اور پوری ٹیم کو ان کی محنت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی جدوجہد میں برکت دے،
الحمدللہ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا مسلک، مسلکِ اہلِ حدیث، قرآن و سنت پر مبنی خالص دین ہے، جس میں انسان کی رائے کو وحی کے برابر نہیں سمجھا جاتا۔ اسی حق کی ترجمانی کے لیے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث اور اہلِ حدیث یوتھ فورس دن رات سرگرم عمل ہیں۔ اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا مضبوط ترین ذیلی ونگ ہے، جو دعوت، خدمت، فلاحی کاموں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔موجودہ قیادت خاص طور پر حافظ محمد سلمان اعظم، حافظ عبدالغفور مدنی، میاں ضیاء اللہ ہزاروی اور دیگر رفقاء اپنی محنت اور اخلاص سے اس تنظیم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
اہلِ حدیث یوتھ فورس اپنی جوانیاں، وقت اور وسائل دین کی خدمت میں صرف کر رہی ہے اور اسلاف کی تابندہ روایات کی امین ہے۔ موجودہ قیادت جدید حالات کے مطابق دعوتی و فلاحی خدمات میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے، خاص طور پر سیلاب اور زلزلے کے وقت یہ سب سے آگے ہوتی ہے، اور تمام ذمہ داران بلا معاوضہ، خلوص اور ایثار کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔خصوصاً حافظ محمد سلمان صاحب اور ان کی ٹیم دین کی اشاعت، مسلک کے فروغ اور دفاع میں قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہی ہے۔ علماء اور قائدین کے احترام میں ان کی کوششیں قابلِ رشک ہیں۔
اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان سلفی اہلِ حدیث فکر کی واحد نمائندہ نوجوان تنظیم ہے، جس کی بنیاد شہیدِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ نے رکھی۔ شیخ الاسلام پروفیسر سینیٹر ساجد میرؒ کی قیادت میں یہ تنظیم فکری، تنظیمی اور دعوتی طور پر مستحکم ہوئی۔موجودہ قیادت حافظ سلمان اعظم اور حافظ عبدالغفور جہلمی صاحب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے فاضل ہیں اور ملک بھر میں تنظیم کو منظم و فعال بنا رہے ہیں۔ یہ تنظیم مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا ہراول دستہ ہے اور جماعت، مدارس، مساجد و علماء کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ قومی آفات کے وقت قیادت اور کارکنان سب سے آگے خدمت میں ہوتے ہیں۔ خیبر سے کراچی، چاروں صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک تنظیم کا مضبوط نیٹ ورک نوجوانوں کو سلفی منہج سے روشناس کراتا ہے اور تربیت دیتا ہے
اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان کی موجودہ قیادت، حافظ محمد سلمان اعظم اور حافظ عبدالغفور، محنت اور اخلاص کے ساتھ جماعت کا پیغام ہر گھر اور گلی تک پہنچا رہی ہے۔ وہ نوجوانوں کو متحرک کر کے ایک مثبت دینی تحریک کو فروغ دے رہے ہیں، جو جماعت کے لیے بے حد مفید ہے۔ان کی سرپرستی پہلے پروفیسر ساجد میرؒ اور اب ڈاکٹر عبدالکریم کر رہے ہیں، جس سے انہیں اعتماد اور حوصلہ ملتا ہے۔ بحیثیت سابق صدر، میں سمجھتا ہوں کہ یہ قیادت اپنے فرائض کو بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے۔ گاؤں گاؤں، شہر شہر جا کر ساتھیوں میں جذبہ پیدا کرنا ایک بڑی خدمت ہے، جسے یہ حضرات بخوبی نبھا رہے ہیں۔
اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان ایک منظم، مؤثر اور وسیع تنظیم ہے جو ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو دینِ حنیف کی تبلیغ و خدمت کے لیے متحرک کرتی ہے۔ یہ نوجوان دنیاوی لالچ سے پاک دلوں کے ساتھ دینی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔بانی تنظیم شہید علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ اور محمد خان نجیب رحمہ اللہ کی محنت اور قربانیوں نے مضبوط بنیاد رکھی، جبکہ موجودہ قیادت حافظ سلمان اعظم اور حافظ عبدالغفور جہلمی تنظیم کو تبلیغ، تربیت، شریعت کے نفاذ اور خدمت خلق میں بے مثال انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔
ہم فخر سے کہتے ہیں کہ اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا پیش پیش دستہ ہے، جو نوجوانوں میں توحید و سنت کا پیغام عام کرنے اور اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ سے لے کر موجودہ قیادت حافظ محمد سلمان اعظم اور حافظ عبدالغفور مدنی تک سب نے انتھک محنت کی ہے، خاص طور پر سیلاب زدگان کی خدمت میں ان کی کاوشیں قابلِ فخر ہیں۔ آج کا سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت ہے تاکہ وہ مغربی تہذیب اور الحادی فکری حملوں سے محفوظ رہیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کر سکیں۔
سب سے پہلے، میں اہلِ حدیث یوتھ فورس پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ناموسِ رسالت ﷺ، ناموسِ صحابہؓ اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ خاص طور پر حالیہ سیلاب میں ان کی خدمات قابلِ تعریف اور قابلِ فخر ہیں، جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں۔ میں اپنے عزیز بھائی اور دوست، اہلِ حدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے مسلم طلبہ محاذ اور ایم ایس او کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کیا۔ ان کی نظریاتی اور مدلل گفتگو نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ سیدنا امیر معاویہؓ کے حوالے سے اہلِ حدیث یوتھ فورس کی جدوجہد نہایت قابلِ تحسین ہے،آج اہلِ حدیث یوتھ فورس کی ثابت قدمی، اخلاص اور بے خوفی نوجوانوں کو دین کی خدمت کے لیے تیار کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر اور تقلید ہے
اہلِ حدیث یوتھ فورس، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کا پیش پیش دستہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو دین کی خدمت کے لیے متحرک کرنا اور ایک مضبوط قوت بنانا ہے۔استحکامِ پاکستان، ختمِ نبوت، دفاعِ وطن اور خدمتِ خلق کے ہر محاذ پر اس کے نوجوانوں نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ملک کے تمام صوبوں اور اضلاع میں اس کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے، اور الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات بھی قابلِ تعریف ہیں۔ حالیہ سیلاب میں اہلِ حدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں کی خدمات تاریخی اور مثالی رہیں۔ انہوں نے متاثرین کی مدد، راشن کی تقسیم اور جانوروں کی بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔میں حافظ محمد سلمان اعظم، حافظ عبدالغفور اور تمام ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو دین اور خدمتِ خلق کے کاموں میں پیش پیش ہیں اور نوجوانوں کو جدید فتنوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔









