کراچی میں تحفظ ختم نبوت ریلی کے شرکاء پر فائرنگ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ملک میں امن و امان کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے بالخصوص کراچی میں مذہبی رہنماؤں پر مسلسل حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں
ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور تحقیقات کر کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور ملک کے امن و امان کو یقینی بنایا جائے