اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فلسطین کی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا حکومت پاکستان سے اہل فلسطین کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے مگر افسوس ان مطالبات پر عملدرآمد کی بجائے حالیہ اسلام آباد میں فلسطین مارچ کے دوران پولیس نے ملک کی طلبہ اور یوتھ جماعتوں کی قیادت کو گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاریاں انتہائی مذموم اور غیر جمہوری عمل ہے۔
ہم ایسی کاروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔
ملک میں آزادی اظہار رائے کی بات کرنے والے فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے سے کیوں کر خائف ہیں
ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں گرفتار رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے اگر یہ رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو نیشنل یوتھ الائنس ملک بھر میں بھرپور احتجاج کرنے پر حق بجانب ہے.
حافظ محمد سلمان اعظم صدر نیشنل یوتھ الائنس پاکستان