ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں
اگر دنیا کی آزمائشیں اور مصیبتیں نہ ہوتیں تو انسان کو تکبر، خود پسندی، سرکشی اور دل کی سختی جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتیں جو اس کی دنیا و آخرت میں ہلاکت کا سبب بنتی ہیں۔
پس یہ اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی رحمت ہے کہ وہ اپنے بندے کو کبھی کبھار مختلف مصیبتوں کے ذریعے آزماتا رہتا ہے، جو ان بیماریوں کے لیے ایک طرح کی “علاج اور حفاظتی ڈھال” بن جاتی ہیں۔
زاد المعاد في هدي خير العبادجلد 4، صفحہ 179