Saudi National Day 2024

سعودی عرب تمام مسلمانوں کی محبتوں کا محو ومرکز ہے حرمین شریفین کے مقدس مقامات، انبیاء کرام کا مسکن ،بالخصوص ہمارے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعاؤں کا ثمرہے اس سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے ۔
23ستمبر 1932ء کو جب شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن المعروف ابن سعود کےفرمان کے مطابق نجد اور حجاز کے علاقوں کو متحد کر کے ’مملکت سعودی عرب‘ کو قائم کیا تب سے ہر سال سعودی عرب کا قومی دن23 ستمبر کو یوم الوطنی کے نام سے منایا جاتا ہے ۔کیونکہ وطن کی محبت فطری عمل ہے اور اگر وطن بھی وہ ہو جو تمام مسلمانوں کی عقیدتوں کا محور ہو تو اس وطن کی عظمت کے بھی کیا کہنے ہیں سعودی عرب جو مکہ و مدینہ جیسے عظیم شہروں اور بابرکت شعائر اسلام کا مسکن ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب سےتمام مسلمانوں کے بالعموم اور اہلِ پاکستان کے بالخصوص قلبی وروحانی تعلقات وابستہ ہیں ۔
اور تاریخ شاہد ہے پاکستان پر جب بھی کسی قسم کے کٹھن حالات آئے سعودیہ نے بھائیوں جیسا کردارا دا کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر ہر میدان میں پاکستان کی بھرپور معاونت کی ۔
یہ مثالی برادرانہ تعلقات ،دونوں ملکوں کی باہم محبت اور اسلامی بھائی چارہ کی بنیاد پر ہے ۔
اسی دلی محبت کی بنیاد اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنان و وابستگان کی جانب سے سعودی عرب کے اس 94 ویں قومی دن کے موقع پر ہم اپنے برادر ملک کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اور جدوجہد کے اس عظیم سفر میں سعودی عرب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی موجودہ عظیم قیادت
کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالی اس قیادت کی ہر دم حفاظت فرمائے اور حرمین شریفین کے ان خادموں اور محافظوں کی جہود قبول فرمائے۔سعودی عرب کے اس قومی دن کے موقع پر ہم تجدید عہدِ وفا کرتے ہیں اور سعودی حکومت کی حرمین شریفین کی خدمت و حفاظت ہو یا زائرین کے ساتھ حسنِ سلوک اور بے لوث محبت ہم ان تمام خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعوداور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جن کی انتھک محنتوں اور کوششوں کی بدولت سعودی عرب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔اہلِ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Scroll to Top